ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں،ہونےوالا دولہا کون ؟  

اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں،ہونےوالا دولہا کون ؟  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ اُدے پور میں شادی کی افواہوں پر ان کے بھائی سدھانْتھ کپور کا ردِعمل وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شردھا کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ بھارتی ریاست راجستھان کے سیاحتی شہر اُدے پور میں ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کرنے جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ ادے پور ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے جہاں بھارت کے ارب پتی شخصیات کے علاوہ نامور بالی ووڈ ستارے بھی شادیاں کرچکے ہیں جن میں وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی بھی شامل ہے۔
 شردھا کپور کی شادی کی قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑگئیں جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اُدے پور میں’ ’ہیریٹیج اسٹائل‘‘ شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ شردھا کپور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مبینہ بوائے فرینڈ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن مداح اس خبر پر خوشی اور اداسی کے ملے جلے جذبات محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شردھا کپور کے بھائی سدھانْتھ کپور نے کمنٹس میں حقیقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو میرے لیے بھی ایک خبر ہے اور ساتھ ہی میں ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول موڈی کو 2024 کے آغاز سے اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اور شردھا نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں،لیکن اس جوڑے نے تاحال اپنے رشتے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔