حاشر وڑائچ : متنازعہ ٹویٹس کے کیس میں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں سماعت کے دوران دونوں ملزمان وقفے کے بعد پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا ہے اور کل 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔