سٹی 42: خوبرواداکارہ حنا آفریدی نے تیمور کے نام کی مہندی لگالی۔
مداحوں نے کمینٹ سیشن کو مبارک باد اور نیک تمنائوں سے بھر دیا۔ ساتھی اداکاروں نے بھی نئی ذندگی کی شروعات پر ڈھیرں دعائیں دیں اور گہری خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور خان کی شادی کی تقریبات میں شوبزسے وابستہ شخصیات شرکت کررہی ہیں،مہندی کی تقریب میں دلہن دلہا سمیت دوستوں نے بھی ڈانس کرکے خوب انجوائے کیا۔
حناآفریدی نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’’پہلی سی محبت ‘‘سے کیا تھا جس کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا،وہ اس وقت ڈرامہ’’ راجا رانی‘‘ میں اپنے کردار کے لیے تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری بھی شیئر کی تھی جس کے بعدان کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو حنا کے بھائی شعیب خان نے شیئر کی، حنا کی بہن نے بھی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ میری چھوٹی بہن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔