پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف پھیلانے والے 5 ملزمان گرفتار

 پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف پھیلانے والے 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :  سبزہ زار پولیس نے کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان، عدیل، علی، فواد اور اویس شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کر رکھی ہیں۔ گرفتار ملزموں سے 5 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زونیر چیمہ نے بروقت کارروائی پر سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباش دی۔