معاشی حالات کی خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا تنویر حسین 

معاشی حالات کی خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا تنویر حسین 
کیپشن: Rana tanvir,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ جو اسمبلیاں توڑی گئیں انکے ہی انتخابات ہونگے، پی ٹی آئی کو اب ناکامی بھگتنا ہوگی،خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے، عمران خان کی شہنشاہی صوبوں کی وجہ سے بنی تھی ختم ہو جائے گی۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ حکومتی عہدیداران کو اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہئے،2018 میں بہترین پاکستان تھا موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

 وزیر تعلیم نے کہاکہ معاشی حالات کی خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ڈیڑھ سال بعد حالات کچھ بہتر ہونگے،قومی اسمبلی میں نمبر پورے ہیں اعتماد کا ووٹ جب چاہیں ہم لینے کو تیار ہیں،ان کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم کا اپنا نقطہ نظر ہے ہمارے اتحادی ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہیںگے،نگران حکومت کیلئے مسلم لیگ ن کل تین نام دینگے ، ایسی نگران حکومت ہو جو صاف اور شفاف الیکشن کروائے۔