پاکستان سے آسٹریلیا جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

High Airways offers to take Pakistanis to Bangkok, Australia
کیپشن: Australia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد)پاکستان سے آسٹریلیا جانے والی مسافروں کے لیے اچھی خبر، تھائی ائیر ویز نےپاکستان سے بذریعہ بنکاک آسٹریلیا کی پرواز آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تھائی ائیرویز نے اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا۔تھائی ائیرویز فروری 2022 کو فلائیٹ آپریشن کا آغاز کرے گی. تھائی ائیرویز لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بنکاک کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

مسافر تھائی ائیر کے ذریعے بذریعہ بنکاک آسٹریلیا اور دیگر ایشائی ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ تھائی ائیرویز پاکستان کے لیے ہفتہ وار 12 دو طرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں. بنکاک سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer