اسمارٹ لاک ڈاؤن یا صرف تعلیمی ادارے بند، حتمی فیصلہ 17 جنوری کو ہوگا

Schools Close after NCOC meeting
کیپشن: Schools and Lockdown
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: این سی او سی اجلاس، اجلاس میں بیماری کے ٹرینڈز کا جائزہ سمیت کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر این پی آئیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جبکہ 17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔ این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔