خبردار، سوشل میڈیا پر حج کے نام پر فراڈ شروع

Hajj pilgrimage 2022
کیپشن: Hajj
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حج  کیلئے میڈیکل کلیئر کروانے کے نام پر فراڈئیے متحرک، وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایجنٹ کو حج کے نام پر کوئی رقم نہ دیں۔ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی۔

وزارت مذہبی امور اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر ایسے ٹریول ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جو حج کے نام پر رقوم بٹور رہے ہیں۔ ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے حج کے بارے میں کسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر حج کے نام پر فراڈ شروع کردیا گیا ہے۔ ایجنٹ  اور ان کے کارندے شہریوں سے حج کروانے کے نام پر پیسے  بٹور رہے ہیں۔ ’یہ سادہ لوح لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان کے میڈیکل کے نام پر بھاری رقوم لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق  مختلف واٹس ایپ گروپوں میں حج پیکج  اور حج کے لیے خدام کی بھرتی  کے حوالے سے اشتہارات چلائے جارہے ہیں جو کہ درست نہیں۔ حکومت نے ان ایجنٹس کا سراغ لگانے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عوام سرکاری حج پالیسی کے اعلان تک کسی ایجنٹ کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں۔