سکول رکشے کو خوفناک حادثہ، 4 بچے جان سے گئے

School Rikshaw Accident
کیپشن: School Rikshaw Accident
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں, مگر افسوس تیز رفتار  ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔  

نجی سکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ افسوسناک حادثہ بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب کلانچ والا روڈ پر پیش آیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےٹریلر کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔