معروف یوٹیوبر اڈیلیا روس انتقال کرگئیں

Adalia Rose
کیپشن: Adalia Rose
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں غیرمعمولی جینیاتی سے متاثرہ معروف یوٹیوبر اڈیلیا روس انتقال کرگئیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی یوٹیوبر بینجمن بٹن نامی ایک بیماری میں مبتلا تھیں جس کی تشخیص ان کی پیدائش کے 3 ماہ بعد ہوگئی تھی، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی اڈیلیا روس کے تقریباً 30 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز تھے اور انہوں نے مختلف ٹیوٹوریلز میں مرض کےساتھ زندگی گزارنے سے متعلق آگاہی دی۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اڈیلیا کے اہلخانہ نے کہا کہ آنجہانی ایڈیلیا نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور سب پر اچھا تاثر چھوڑا, وہ خاموشی سے دنیا میں آئی اور خاموشی سے چلی گئی لیکن اس کی زندگی اس سے بہت دور تھی، وہ اب تکلیف میں نہیں ہے اور میری خواہش ہے کہ یہ ہماری حقیقت نہ ہوتی لیکن بدقسمتی سے ایسا ہی ہے۔

اڈیلیا روس کے اہلخانہ نے کہا کہ ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اڈیلیا کو پیار دیا اور اس کی حمایت کی، اس کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ جنہوں نے اسے صحت مند رکھنے کے لئے کئی برس کام کیا۔

واضح رہے کہ بیجنمن بنٹن ایک نایاب مہلک مرض ہے جس کی وجہ سے نشوونما اور بعض جینیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جس سے عمر کمری کا گمان ہوتا ہے، دنیا بھر میں تقریباً 500 بچے اس مرض سے متاثر ہیں، اس حالت میں مبتلا افراد کی اوسط عمر 13 سال ہوتی ہے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer