پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ بیگم  زریں مشرف دبئی میں انتقال کر گئیں۔

 
تفصیلات کے مطابق  کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی عمر 101سال  تھی،وہ گزشتہ چند سال سے بیمار تھیں ،وہ شارجہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکی ہیں ۔ بیگم زریں مشرف نےانگلش لٹریچر میں گریجوایشن کی تھی،ان کے تین بیٹے ہیں جن میں  پرویز مشرف ،جاوید مشرف  اور نوید مشرف شامل ہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ بیگم  زریں مشرف کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال مئی میں سابق صدر پرویز مشرف نے اہلیہ صہباء مشرف کے ہمراہ دبئی میں اپنی والدہ زریں مشرف کی 101ویں سالگرہ کا کیک کاٹا تھا ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer