سابقہ حکومت کے مقابلے تبدیلی سرکار کے اخراجات میں نمایاں کمی

سابقہ حکومت کے مقابلے تبدیلی سرکار کے اخراجات میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تبدیلی سرکار کا سابقہ حکومت سےکم اخراجات کرنے کا دعوی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اورسابق ادوارمیں تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں ہونےوالے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ 
پنجاب حکومت کے جاری کیےگئےاعدادوشمارکےمطابق سابق دور حکومت میں مالی سال 2016-17 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، مالی سال2017-18 میں تقریباً 9 کروڑ روپےخرچ ہوئےجبکہ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارکےدورمیں مالی سال 2018-19میں انٹرٹینمنٹ اورتحائف کی مد میں 5 کروڑ 38 لاکھ روپےکےاخراجات کیےگئے۔ مالی سال 2019-20 نومبر تک انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 2 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

سابق دور حکومت کےمالی سال 2016-17 میں پٹرول کی مد میں3کروڑ3 لاکھ روپےکے اخراجات کیےگئے، سابق مالی سال 2017-18میں پٹرول کی مد میں 3 کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے، سردارعثمان بزدارکےدورمیں پٹرول کی مد میں اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، مالی سال 2018-19میں پٹرول کی مد میں 2 کروڑ19 لاکھ روپےصرف کیےگئے۔ مالی سال 2019-20 (دسمبر تک) پٹرول کی مد میں ایک کروڑ24 لاکھ روپےخرچ ہوئے۔

2016-17میں فرنیچرکی مد میں7 لاکھ 41 ہزارروپےکےاخراجات کیےگئے، مالی سال2017-18میں 6 لاکھ 41 ہزار روپے جبکہ 2018-19 میں فرنیچرکی مد میں 14لاکھ 99 ہزارروپے کے اخراجات ہوئے۔ مالی سال 2019-20 میں دسمبر تک فرنیچرکی مد میں 4 لاکھ 98 ہزار روپےصرف ہوئے۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔