محکمہ سکول ایجوکیشن کی150 روزہ کارکردگی صفر ہے: کنوینئر طارق محمود

محکمہ سکول ایجوکیشن کی150 روزہ کارکردگی صفر ہے: کنوینئر طارق محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یونائیٹیڈ ٹیچرزکونسل پنجاب کے کنوینئر طارق محمود کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی150 روزہ کارکردگی صفر ہے، وزیر تعلیم سکولز اور سیکرٹری سکولز کے پاس اساتذہ کے لئے وقت ہی نہیں ہے۔

یو نائٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس کنوہنئر طارق محمود کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اللہ بخش قیصر، حافظ عبد الناصر، حافظ غلام محی الدین، محمد اجمل شاد، محمد اشفاق نسیم، کاشف شہزاد چوہدری اوروحید مراد یوسفی نے شرکت کی۔   کنوینئر طارق محمود نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے پہلے                 100دن اور اب 150 دن کے بعد بھی سکول ایجوکیشن میں کوئی کام نہ ہوا، کارکردگی صفر ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں 1300 سکولز بغیرہیڈ ٹیچیرز کے چلائے جا رہے ہیں، ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب میں سکیل 20 کے پانچ ڈائریکٹرز کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں سکیل 18میں 3500 آسامیاں، سکیل 19 میں 350 آسامیوں، سکیل  20کی 250 آسامیوں اور اضلاع میں ہزاروں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر ترقی کے لیے منتظر ہیں۔

 ان حالات میں مجبور ہو کر یو نائٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نے اساتذہ کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں 24 جنوری کو سول سیکرٹیریٹ مظاہرہ کیا جائے گا اور مسائل حل نہ ہوئے تو کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer