غیر قانونی بھرتیاں کیس، سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت پیشی

غیر قانونی بھرتیاں کیس، سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے پیپکو اور گیپکومیں437 افراد کوغیرقانونی بھرتی کرنےکےکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت لیسکوکے8 افسران کے ریفرنس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں پیپکو میں 437افرادکوغیرقانونی بھرتی کرنے کےکیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ریفرنس کےتفتیشی افسرصلاح الدین پر وقارمیر ایڈووکیٹ نے جرح کی، عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کےوکیل شاہد افتخار کو جرح کی ہدایت کی توانہوں نے آئندہ تاریخ پر جرح کی درخواست کی، عدالت نے تمام ملزمان کے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ 26 تاریخ پرتفتیشی افسر پرجرح مکمل کریں۔

پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہناتھاکہ حکومت جب سےآئی ہے، بجٹ بجٹ کھیل رہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں مثبت گفتگو کی وہ پارلیمنٹ کی عزت کومزید بڑھاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 5سال مدت پوری کرےگی توعوام کےسامنے ایکسپوز ہوگی، موجودہ صورتحال سے لگتا ہےکہ حکومت کو آنےکی بھی جلدی تھی اور اب جانے کی بھی جلدی ہے۔