ذخیرہ اندوز مافیاکی شامت آگئی، اربوں روپے کی اجناس برآمد

ذخیرہ اندوز مافیاکی شامت آگئی، اربوں روپے کی اجناس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑنے والے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی گئی جس پرپنجاب حکومت نے اربوں روپے کی ذخیرہ شدہ اجناس کو ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے متعلق وزیر اعظم کو جلد آگاہ کیا جائے گا،سٹی 42 نے حکومت کی کارروائیوں سےمتعلق بنائی گئی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی ہے ،رپورٹ کے مطابق 91 کروڑ 84 لاکھ روپے کی 12 ہزار 59 ٹن چینی ضبط کر لی گئی۔

  پنجاب حکومت نے 31 کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کا ایک ہزار 596 ٹن بناسپتی گھی بھی ضبط کر لیا، اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کی گئی کارروائی میں 514 ٹن ذخیرہ شدہ آٹا بھی ضبط کیا گیا ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے ہزاروں ٹن چاول، سرخ مرچ، گندم، دالیں، سفید چنے، میدہ، کوکنگ آئل، صابن، مشروبات اور واشنگ پاوڈر بھی ضبط کیے گئے،مجموعی طور پر تین ارب کے قریب مالیت کی ذخیرہ شدہ اجناس ضبط کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ مافیا اور کرپٹ عناصر سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، اس وقت کرپٹ عناصر اور ذخیرہ اندوزوں نے پورے معاشی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کی بنا پر عوام کو مہنگے داموں اشیاء ضروریہ خریدنا پڑ رہی ہیں، دسمبر 2019ء کے مقابلے میں جنوری 2020ء میں مہنگائی کی شرح 14.6فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ خوراک کے دو افسران کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے جبکہ محکمہ خوراک کا یہی کہنا ہے کہ آٹے کا بحران پیدا کرنے میں 204 فلور ملز ملوث ہیں،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر محکمہ خوراک نے ان کے خلاف کیا کارروائی کی ہے،جب کارروائی ہی کچھ نہیں کی تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer