ہائیکورٹ کے وکلا کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا معاملہ

ہائیکورٹ کے وکلا کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا معاملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ہائیکورٹ کے وکلاکیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیرکامعاملہ، ہائیکورٹ بارکا48گھنٹوں میں پلازہ تعمیرکرنیکامطالبہ پورا نہ ہوسکا، بار عہدیداروں نے اورنج ٹرین کی تعمیر روکنے کیلئے ہنگامی اجلاس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ بارعہدیداروں نے آج1بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، جی پی اوچوک میں اورنج ٹرین کی تعمیرروکنےکالائحہ عمل تیارکیاجائیگا، سیکٹری بار عامرسعیدراں نے کہا کہ ہائیکورٹ کےوکلاکیلئےپارکنگ کی تعمیراہم معاملہ ہے، پارکنگ نہ ہونےسےوکلاکوشدیدمشکلات کاسامناہے، مئی میں بھی انتظامیہ کوپارکنگ پلازہ کی تعمیرکیلئے خط لکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ پلازہ کی بجائے اورنج ٹرین کی تعمیرشروع کردی، اورنج ٹرین کی تعمیرکی اجازت نہیں دینگے۔