سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی، شہباز شریف

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق وزیراعظم و  صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے،واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔