انسٹا گرام صارفین نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،تعداد دو ارب تک جاپہنچی

instagram of meta
کیپشن: instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اور اس کے صارفین کی تعداد دو ارب تک جاپہنچی ہے یادرہے دنیا کی کل آبادی 7.7 ارب ہے  جس کا مطلب ہے کہ دنیا کی آبادی کا  تقریباچوتھا حصہ انسٹا گرام پر موجود ہے۔

انسٹا گرام کے گمنام آفیشلز نے سی این بی سی کو اس خبر سے آگا ہ کیا۔ سورس کا کہنا تھا کہ انہیں ان اعداد وشمار کی اطلاع فیس بک کا نام میٹا رکھنے سے ایک ہفتہ قبل ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔ جبکہ  انسٹاگرام نے آفیشلی اس کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم 2018 میں انسٹاگرام کے اعلان کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی تھی۔ تاہم صرف تین سال میں صارفین کی تعداد میں دگنا اضافہ متاثر کن قراردیا جارہا ہے۔

  انسٹا گرام اور ٹک ٹاک میں صارفین کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا جان توڑ مقابلہ چل رہا ہے اور ستمبر میں ٹک ٹاک نے ایک ارب صارفین حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا۔ ٹک ٹاک کے '' ناک آف '' فیچر کے مقابلے میں انسٹاگرام نے ''ریلز وژیول ریپلائی'' کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

 یادرہے امریکی ریاستوں کا ایک گروپ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ انسٹاگرام بچوں کو کس طرح نشانہ بناتا ہے اور ممکنہ طور پر خطرات کا باعث بنتا ہے۔  وال اسٹریٹ جرنل  کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اپنی تحقیقات کے مطابق  انسٹاگرام ہر تین میں سے ایک نوجوان لڑکی میں جسمانی تشخص کے مسائل کو بد تر بنا دیتا ہے جبکہ نوجوان بے چینی اور ڈپریشن کا ذمہ دار انسٹاگرام کو ٹھہراتے ہیں تحقیق سے پتا چلا کہ چھ فی صد امریکی اور 13 فی صد برطانوی نوجوان جو اپنے ذہنوں میں خودکشی کے خیالات رکھتے ہیں۔ ۔

 تاہم سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے ایپ پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا  تھا کہ انسٹاگرام نہ تو نو عمر افراد کے لیے نقصان دہ ہے اور نہ ہی وہ نشے کی طرح ہے کہ لوگ اس کے عادی ہوجائیں گے۔