ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف فیملی کے قریبی عزیز گرفتار

شریف فیملی کے قریبی عزیز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) شریف فیملی کے قریبی عزیز کی آئرن انڈسٹری میں کروڑوں روپے کے ان پُٹ ایڈجسٹمنٹ فراڈ کا معاملہ، ایف بی آر نے اتفاق آئرن انڈسٹریز کے سی ایف او خالق شریف خلجی کو گرفتار کرلیا۔

شریف خاندان کے قریبی عزیز کی اتفاق آئرن انڈسٹری میں کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے معاملہ پر اتفاق آئرن انڈسٹریز کے سی ایف او خالق شریف خلجی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اتفاق آئرن انڈسٹریز کے سی ایف او کو لارج ٹیکس پیئرآفس انفورسمنٹ زون کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ 

ایف بی آر کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں شریف خاندان کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کے بیٹے سی ای او اتفاق آئرن انڈسٹریز شہزاد جاوید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فراڈ کے ذریعے دو مرتبہ ان پٹ ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنے کی ایف آئی آر میں اتفاق آئرن انڈسٹریز کے ڈائریکٹر خالد پرویز، ڈائریکٹر خالد مصطفیٰ، شوکت علی رانا اور میاں پرویز کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اتفاق آئرن انڈسٹری کے ذمے سیلز ٹیکس، جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج کی مد میں 17 کروڑ 50 لاکھ واجب الادا ہیں۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور کو اتفاق آئرن انڈسٹری کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ فراڈ کی تفصیلات بھجوائی تھیں۔