ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، بارش کے امکانات موجود

لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، بارش کے امکانات موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: باغوں کے شہر لاہور میں حبس اور گھٹن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور سورج و بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی بارش کے امکانات موجود ہیں شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں اس وقت 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ دن بھر ہواؤں کی رفتار 5 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔