ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، جعلی دودھ ، مردہ بکریاں ، مضر صحت گوشت تلف

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، جعلی دودھ ، مردہ بکریاں ، مضر صحت گوشت تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں  نے ضلع بھرمیں کریک ڈاؤن شروع کردیا 
3ہزارلٹر جعلی دودھ،2مری ہوئی بکریاں، 2 من مضر صحت گوشت تلف کیے ،2مقدمات درج کرلیے ، 1دودھ سپلائر گاڑی، 1سپلائر موٹر سائیکل، 488 لٹر آئل تلف کیا، 175کلو پاوڈر اور 4 پمپ ضبط،ناقص دودھ اور گوشت تلف کیا ،ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ  نواحی علاقے دھاریاں میں موٹر سائیکل پر مری بکریاں سپلائی کی جا رہی تھیں،مری ہوئی بکریوں کو ذبح شدہ ظاہر کرنے کیلئےگردن پرکٹ لگائےگئےتھے،ونٹری سپیشلسٹ نےتفصیلی معائنہ کرکےجانوروں کومردہ،گوشت انسانی صحت کیلئےمضرقراردیا،گوشت تلف کر کے سپلائر اور موٹرسائیکل کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ رائیونڈ روڈ پر جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا،پاوڈر، ویجیٹیبل گھی اور ممنوعہ اشیاسے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل، دودھ کا معیار مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ تھا، جعلسازی کا گھناؤنا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف مسلسل مقدمات درج کروا رہے ہیں۔