ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب:قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے سی ٹی ڈی خدمات دے گی، دائرہ کار میں اضافہ

پنجاب:قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے سی ٹی ڈی خدمات دے گی، دائرہ کار میں اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:پنجاب حکومت نے سی ٹی ڈی کا دائرہ کار بڑھا دیا،کوہِ سلیمان اور راجن پور قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے سی ٹی ڈی خدمات دے گی۔
اب دہشت گردی اور بڑے جرائم پر سی ٹی ڈی کارروائی کرے گی،ماضی میں یہ علاقے بارڈر ملٹری پولیس اور لیویز کے زیرانتظام تھے۔قانونی توسیع سے سی ٹی ڈی کو مقدمات، تفتیش اور گرفتاری کا اختیار مل گیا۔
وزیرِاعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی۔یہ اقدام بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اٹھایا گیا۔
اس اقدام کے بعد قبائلی تحصیلوں میں اب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ممکن ہو گا۔آئندہ اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔