علی ساہی:آئی جی جیل کاایڈمن بلاک میں4کیٹگریزپرپابندی پرعملدرآمدکاحکم، جیل سپرنٹنڈنٹس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ملاقات ایڈمن بلاک میں نہیں کروائیں گے۔
جیل حکام کے مطابق سزائےموت کےقیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلےسےہی ملاقات بندہے، چاروں کیٹگریزمیں صرف اسیران کےخونی رشتہ داروں یا وکیل کی ملاقات کروائی جائیگی۔
تمام کیٹگریزکےقیدیوں کی ملاقات ہفتہ میں1بارکی بجائے2دفعہ سسٹم میں یقینی بنائی جائے،قیدیوں کوسپلائی کرنےکےبعدوالاکھانا کچن سے فوری ضائع کیا جائے،قیدیوں کےورثاکیجانب سےلائےگئے کھانےوسامانزکیلئے3سلپس کاٹی جائیں۔
مراسلہ کے مطابق ایک سلپ ملاقات کی، دوسری قیدی کیلئےاور تیسری سلپ جیل کےریکارڈکیلئےرکھی جائے،آئی جی جیل کی جانب سےعملدرآمدکیلئےمراسلہ تمام جیلوں میں بھجوادیاگیا۔