آسمانی بجلی گرنےسےتھانے کی بلڈنگ گرگئی  

 آسمانی بجلی گرنےسےتھانے کی بلڈنگ گرگئی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے خورد تھانہ کی  بلڈنگ گرگئی، حادثےمیں 5پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ 

 پولیس کے مطابق بلڈنگ گرنے سے5 پولیس اہلکار ملبےتلے دب گئے، واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، زخمیوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق بلڈنگ گرنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔