علی رامے: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ضلع میں ایسا سکو ل بنےگا جس کی صرف ایڈمیشن فیس 1 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی ۔
وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کا گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کے فیصلہ کیا ہے۔جناح پبلک سکول پرویز الٰہی کیمپس کے نام سے سکول بنایا جائے گا ۔
جناح پبلک سکول کی ایڈمیشن فیس صرف 1 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی ۔سکول میں پہلی کلاس سے لیکر ساتویں تک 35ہزار روپے ہوگی ۔آٹھویں کلاس کی ماہانہ فیس 42 ہزار اور "o" لیول کی فیس 45 ہزار روپے گی ۔
اس کے علاوہ فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی فیس 52 ہزار جبکہ A لیول کی فیس 58 ہزار روپے ہوگی ۔سکول کی تعمیر پر ایک ارب 70 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔