ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث کتنے نوجوان جان سے گئے  ؟

one wheeler
کیپشن: one wheeler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں مختلف حادثات کے دوران 3 نوجوان جان کی بازی ہار  گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  کوٹ عبدالمالک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ دوسرا واقعہ  مسلم ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ون ویلنگ سے ہلاکت کا تیسرا واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں  ایک اور  نوجوان ون ویلنگ کے شوق میں  جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔  قانونی کارروائی کے بعد تینوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔