ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب : وزیرِ اعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے

سعودی عرب : وزیرِ اعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیرِ اعظم   شہباز شریف سعودی عرب  کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے۔

 جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا.  

 جدہ میں وزیرِ اعظم  شہباز شریف  سعودی عرب کے ولی عہد  اور  وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں  گے۔ اس  ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی  کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا. 

  نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ سینیٹر   اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی  بھی ہمراہ ہیں