ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ مستقل جنگ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے، جس سے توانائی کی عالمی سپلائی اور قیمتوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں کمی آنے لگی ہے۔

 امریکی خام تیل کی قیمت میں صفر اعشاریہ پانچ فیصدکا معمولی اضافہ ہوا اور قیمت 91 ڈالر فی بیرل پر  پہنچ گئی،برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے سے 95 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔

 دوسری جانب ایشین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے،جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں دو اعشاریہ نو چھ،ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ سات چھ اور جاپانی انڈیکس میں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔