ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے

ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 کے لگ بھگ عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔

چار روز سے سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر پھنسےعمرہ زائرین نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، طویل انتظار کے بعد وطن واپسی پرعمرہ زائرین مسرور دکھائی دیے۔زائرین کا کہنا تھا کہ انھیں دوبارہ فضائی سفرکے لیے نئے ٹکٹ کی مد میں 35ہزارروپے ادا کرنے پڑے جبکہ 20ہزار روپے ٹریول ایجنٹ نے بھرے، 4 روزکے دوران وہ ہوائی اڈے پر بے یار و مددگار رہے۔

واضح رہے کہ عمرہ زائرین کو خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی، جس کے سبب عمرہ زائرین کو بیشتروقت ائیرپورٹ کے لاونج میں گذارنا پڑا،عمرہ زائرین کا تعلق دیہی سندھ کے علاقے سانگھڑسے ہے۔