وزیر اعلیٰ نے کورونا سے متاثرہ بچوں کے دل جیت لئے

وزیر اعلیٰ نے کورونا سے متاثرہ بچوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،اب تک  کورونا وائرس سے مزید 7 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5895 تک پہنچ گئی۔1378 افراد مہلک وائرس سے اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پنجاب میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔


لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 475 ہو گئی، کورونا وئرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا  تو دوسری جانب لوگ تیزی سے وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہونے لگے,لاہورمیں اب تک کورونا کے81 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس اپنا اثر دکھا رہا تو تمام صوبائی اور وفاقی حکومتیں حفاظتی انتظامات کرنے میں پیش پیش ہیں۔اسی کے پیش نظر ملک بھر میں 30اپریل تک لاک ڈائون میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اس حوالے سے کوشاں نظر آتے ہیں۔

دو روز پہلے کورونا کا شکار 2 بچوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن کو اپنی والد ین سے الگ قرنطینہ منتقل کیاگیا تھا ،وزیر اعلیٰ نے اس پر نوٹس لے لیا اور  بچوں کے لیے Tabs، چاکلیٹس، کھلونے، سینی ٹائزرز اور پھول بھجوا دئیے، بچوں کو میو ہسپتال میں ان کےوالد کےساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیاگیا. بچوں کی صحت کےحوالے سےوزیراعلیٰ کو مسلسل آگاہ رکھاجارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے،صرف تحریک انصاف ہی نہیں ن لیگ کے کارکن بھی وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت کو شاباش دے رہے ہیں۔

زینب نامی صارف لکھتی ہیں کہ اس وقت اگر ہم سوشل میڈیا کو چھوڑ کر دیکھیں تو پاکستانی واقعی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رہے ہیں اپنی اپنی بساط کے مطابق، ہم ایک ہو کر ہی اس وبا سے محفوظ رہ سکیں گے ،اس وبا  کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer