ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی بیٹی سیلا یاسر نے باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریشن کا آغاز کر دیا۔
21 سالہ سیلا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

سیلا نے بتایا کہ وہ رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس آئی ہیں اور اب فارغ وقت میں سوشل میڈیا پر فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق کانٹینٹ بنانا چاہتی ہیں۔