دو مزدور  ہسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کےجناح اسپتال کی خستہ حال لفٹ میں دو مزدور  پھنس گئے ہیں، ویڈیو منظر عام پر آنے سےسوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مزدور شدید گرمی اور حبس میں لفٹ کے شیشے کے گیٹ سے نکالنے کے لئے اپیل کررہے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم ایک گھنٹے سے قید ہیں ،انتظامیہ ہمیں نہیں نکال رہی۔ یہ مزدور سامان سمیت لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کافی دیر تک مدد کے لئے بلانے کے بعد دونوں مزدور تھک ہار کر اپنی سامان، ہاتھ  والی ٹرالی پر بیٹھ گئے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کر کے دونوں مزدوروں کو لفٹ سےبحفاظت باہر  نکال لیا۔

 جناح اسپتال کی انتظامیہ نے اس واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے،  مزدور سرجیکل بلڈنگ کی لفٹ سے واپس آرہے تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کے لفٹ میں پھنس جانے کی اطلاع ہوتے ہی ٹیکنیشنز کو طلب کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران لفٹ میں پھنس جانے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں  جن میں سے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے لفٹ میں پھنس جانے کے واقعہ کو بین الاقوامی شہرت مل چکی ہے۔