بجلی بچانے کی مہم، شہریوں کے لئےنئے احکامات جاری

 France Energy Crisis Measures
کیپشن: Energy Crisis Measures
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس میں انرجی کرائسزز سے بچنے کے لیے انرجی کے استعمال میں کفایت شعاری شروع، ایفل ٹاور کی لائٹس رات 11:45 پر بند کر دی جائے گی۔

 تفصیلات کےمطابق فرانس میں بجلی بچانے کی مہم میں کفایت شعاری شروع کردی گئی، ایفل ٹاور کی لائٹس رات 11:45 پر بند کر دی جائے گی پہلے صبح ایک بجے بند کی جاتی تھی، اس سے ایفل ٹاور پر سالانہ 4 فیصد کم بجلی استعمال ہو گی، ایفل ٹاور پر 336 پروجیکٹر لگے ہوئے ہیں روزانہ عام معمول سے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ پہلے لائٹس بند کی جائیں گی۔

فرانس میں انرجی کرائسز سے بچنے کے لیے سائیکل کے استعمال پر بھی زور دیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مختلف سٹرکوں کے ساتھ سائیکل کے لیے ٹریک بنائے جا رہے ہیں،پیرس میں ریلوے اسٹیشن، بس سٹاپ اور تفریخی مقامات پر عام عوام کے لیے سائیکل سٹینڈ بنائے گئے ہیں جہاں سے آپ سائیکل لے لیں اور اسے استعمال کے بعد کسی قریبی سٹینڈ پر چھوڑ دیں۔

اس کے لیے آپ منتلی پیکج بھی لے سکتے ہیں یا ہر استعمال کے بعد پیمنٹ کر سکتے ہیں، فرانس گورنمنٹ لوگوں کواس طرف مائل کر رہی ہے کہ انرجی کی ہر ممکن بچت کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer