لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پر وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پر وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےانتخابات میں ناکامی پررپورٹ طلبی پرپارلیمنٹرینز اور پارٹی عہدیدار پریشان ہو گئے۔

 پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پارٹی کےاندرونی اختلافات کے باعث ہوئی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر پارلیمنٹرینز اور پارٹی عہدیداروں میں اختلافات تھے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث انتخابی مہم بھرپور انداز میں نہیں چلائی جا سکی۔  وزیراعظم عمران خان کی جانب سےانتخابات میں ناکامی پررپورٹ طلبی پرپارلیمنٹرینز اور پارٹی عہدیدارپریشان  ہو گئے۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کےصدراعجاز چودھری آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان بدھ کو متوقع طور پر لاہور کا دورہ کر رہے ہیں جس میں  پارٹی عہدیداروں اور پارلیمنٹیرینز سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات بارے بھی جواب طلب کرینگے۔