لاہور کو جیو ٹیگنگ سسٹم پر لانے کا فیصلہ

لاہور کو جیو ٹیگنگ سسٹم پر لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سمارٹ سٹی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے شہر کو جیو ٹیگنگ سسٹم پر لانے کا فیصلہ، ٹریفک نظام کو نئے سرکل پر لانے کے لئے لاری اڈوں اور ٹرانسپورٹ سمیت شہر کے اثاثہ جات اور انفراسٹرکچر کا مکمل ڈیٹا بیس ون کلک پر دستیاب ہوگا۔

  سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت شہر میں موجود سرکاری و نجی پراپرٹیز، شہر کی مارکیٹس، 224 شاہراہیں، اثاثہ جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوگا، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، واسا، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ایکسائزو دیگر آلائیڈ محکموں سے ڈیٹا مانگ لیا۔

کمشنر لاہور کہتے ہیں کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے شہر کے اثاثہ اور انفراسٹرکچر کا مکمل ریکارڈ مرتب ہوسکے گا، شہر کی شاہراہوں، سرکاری و نجی طبی مراکز، نجی و سرکاری  اداروں کے اعداد و شمار کمپیوٹرائزڈ ہونگے۔

کمشنر لاہور کے مطابق شہرکی مساجد، امام بارگاہوں، چرچز، قبرستانوں و جنازگاہوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، شہر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر، تفریحی پارکس، پارکنگ اسٹینڈز، پارکنگ پلازوں اور شاپنگ مالز کی تفصیلات اکٹھی ہونگی، شہر کو سمارٹ بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مقامی محکموں کے سربراہان کی سفارشات بھی لی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer