ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کیلئے انتظامیہ کو ایک اور درخواست جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متبادل جگہ پر جلسہ کرنے کی درخواست ڈی سی آفس میں جمع کرا دی گئی،پارٹی نے موچی دروازہ یا بابا گراؤنڈ سیشن کورٹ میں جلسہ کی اجازت مانگ لی،درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو19 اکتوبرکو کسی ایک جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے،واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔