ارطغرل غازی کی نامور اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا

ارطغرل غازی کی نامور اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترکش ڈرامہ سیریل  ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی  ترکش اداکارہ  ہنڈی سوباسی کو اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق   ارطغرل غازی   ترکش ڈرامہ میں ایکزخاتون کے کردار سے جانی  جانے والی اداکارہ ہنڈی سوباسی  نے فیس بک کے ماتحت چلنے والی  تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  نامناسب لباس میں لی گی تصویریں  شیئر کی جس کے بعد ان کو اپنے  مداحوں کی جانب سے شدید غصے کا سامنا کرنا پڑا ۔


اداکارہ ہنڈی سوباسی  کی انسٹاگرام  پر شیئر کی گی  تصاویر پر صارفین کی جانب سے  نازیبہ الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا  جبکہ مداحوں نے اداکارہ کو اپنا  مذہب تبدیل کرنے کا مشہورہ  بھی دے دیا ۔ ایک صاحب نے کمنٹ میں لکھا  " خدا کا خوف کریں ، ہم پاکستانی اور انڈین اپکو  صرف ارطغرل غازی کی وجہ سے فولو کرتے ہیں نا کہ اپکی فضول زندگی کی وجہ سے ۔  دوسرے صارف نے لکھا کہ " آپ اپنا مذہب تبدیل کر کے جو مرضی کریں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا "

View this post on Instagram

???? #stilllovingsummer #bozburun #turkey

A post shared by Hande Subaşı (@handesubasicom) on

یاد رہے شہرہ آفاق ترکش سیریز   ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد پروڈیوسر مہمت بوزداگ کی جانب سے ایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اور تاریخی سیریز  پر کام کر رہے ہیں جس کی عکس بندی تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور یہ جنوری 2021 میں ترکی میں نشر کی جائے گی۔

مہمت بوزداگ کی تاریخ پر مبنی نئی سیریز خوارزمین سلطنت کے حکمران جلال الدین خوارزمشاہ کی زندگی پر مبنی ہوگی جنہوں نے منگول حملے کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے اپنی نئی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ایک نمایاں اثر پیدا کرے گی۔ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام 2 سال قبل ازبکستان حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ ترکش سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی ہے۔ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer