سٹی 42 : لاہور پولیس اور ڈولفن کی جانب سے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنیوالے10ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان سے9پستول، 1رائفل، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں۔ ملزم لقمان،شفیق،شہباز، فرقان ودیگر کواسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کےحوالے کردیاگیا۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔