ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے  

 جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول  انتقال کرگئے۔

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال شاہد رسول کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

 ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے  پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 واضح رہے کہ پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔