دلہا کے قتل کیس کا ڈراپ سین، قاتلہ دلہن نکلی

دلہا کے قتل کیس کا ڈراپ سین، قاتلہ دلہن نکلی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : پشاور کے علاقے فقیر آباد میں دولہے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،  واردات کی ماسٹر مائنڈ دلہن اور اس کا ساتھی گرفتار ہوگئے۔

پشاور پولیس نے فقیر آباد میں چارسدہ روڈ پر دولہا عدنان کے اندھے قتل کا سراغ لگا تے ہوئے قتل میں ملوث دلہن اور اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق 12 نومبر بروز اتوار پشاور کےعلاقے چار سدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دولہا جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ واردات میں دلہن ملزمہ اور اس کا ساتھی جلال شامل ہیں۔

  ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمہ کا ملزم جلال کے ساتھ ایک عرصے سے تعلق تھا اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے خلاف تھے، جس پر دونوں نے شادی کے روز دولہے کے قتل کا منصوبہ بنایا اور ملزم جلال نے بارات لے جاتے ہوئے فائرنگ کرکے عدنان کو قتل کردیا۔

پولیس نے ماسٹر مائنڈ دلہن اور اس کے دوست کا سراغ لگایا اور دونوں کو گرفتار کر لیا۔