چینی کی قیمتوں کی ہمالیہ سے بھی اونچی اڑان

 چینی کی قیمتوں کی ہمالیہ سے بھی اونچی اڑان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(سٹی42)ملک میں چینی کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ پشاور میں چینی زیادہ سے زیادہ 115روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ کوئٹہ میں 11، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 110 روپے۔ لاہور، ملتان، سرگودھا اور بہاولپور میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی، ادارہ شماریات کے مطا بق ملک میں پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبورہیں۔پشاور میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔کوئٹہ میں چینی کی قیمت 111 روپے فی کلو تک ہو گئی ۔

کراچی, اسلام آباد,راولپنڈی میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک ہے۔گوجرانوالہ,سیالکوٹ میں بھی چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک ہے۔لاہور اور سرگودھا میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے۔ملتان, بہاولپور میں بھی چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے۔حیدر آباد,لاڑکانہ میں بھی چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے۔فیصل آباد,خضدار 102 اور سکھر میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک ہے۔اگر دیکھا جا ئے تو نہ صرف چینی بلکہ دیگر اشیائے خو رو نو ش بھی دن بدن مہنگی ہو رہی ہیں۔جن کی وجہ سے عا م آدمی کی قو ت خرید شدید متا ثر ہو رہی ہے۔