سٹی 42:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور کی ملاقات ہوئی ۔
پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق ہے ۔امریکی ناظم الامور سفیر نیتالی بیکر نے بھی ملاقات میں شرکت کی ۔
امریکی معاون وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور امریکہ ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے اہم رہے ہیں،تعلقات کی حالیہ گرم جوشی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلا جا سکتا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا پہلی بار پاکستان نے امریکہ سے 60 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے توانائی شعبے میں اصلاحات سے آگاہ کیا، توانائی اصلاحات کا مقصد مقامی وسائل پر انحصار، کارکردگی میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے،بندرگاہی انفراسٹرکچر، اسٹوریج سہولیات اور ریفائنری اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات موجود ہیں۔تیل و گیس کی تلاش اور معدنیات کے شعبے میں بھی مشترکہ کام کے مواقع ہیں۔پاکستان اور امریکی لیڈر شپ کے درمیان قریبی تعلقات تعاون کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ادارہ جاتی و تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیپیسٹی بلڈنگ تعاون پر زور دیا گیا ۔ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں قریبی رابطہ اور دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔