عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، آج رات بڑا اعلان متوقع

سابق وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Ex PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم  عمران خان نے کارکنان کو آج رات حکومت کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عشاء کی نماز کے بعد اپنے شہروں اور علاقوں میں اس فاشست امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ، ماڈل ٹاؤن میں قتل کیے اور ججوں کو رشوت دی، نواز شریف خود کو امیر المومنین قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا جب کہ حکومت میں رہتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کو تباہ کیا مگر اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان لوگوں کے جلسوں، دھرنوں اور ریلیوں کو نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ میں آج سیالکوٹ جاؤں گا، امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اورورکرز کے ساتھ جو کیا وہ خلاف توقع نہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor