ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کی سفارشات پر محکمہ خزانہ نے اقلیتی برادری کے حلقوں کیلئے 25 کروڑ کے مزید فنڈز جاری کر دیئے، پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے مجموعی طور پر 47 کروڑ 55 لاکھ جاری کیے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب میں اقلیتی برادری کے حلقوں کیلئے رواں سال کی آخری قسط بھی جاری کردی گئی، پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے مالی سال 2018۔19 میں اقلیتوں کے حقوق و تحفظ کیلئے جاری سکیموں کیلئے فنڈز کا اجراء کیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 47 کروڑ 55 لاکھ منظور کیے گئے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے مجموعی طور پر 42 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں جبکہ تعلیم کے حصول کیلئے اقلیتوں کیلئے سکالرشپ کی مد میں سال 2018۔19 میں 25 کروڑ مختص کیے گئے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کی سفارشات پر محکمہ خزانہ نے 25 کروڑ کے مزید فنڈز جاری کر دیئے، جن میں یونین رائٹس آگاہی مہم کیلئے سال 2018۔19 میں 25 کروڑ مختص کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer