ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت ختم مگر پتنگ بازی نہ رکی ؛ پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی

بسنت ختم مگر پتنگ بازی نہ رکی ؛ پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بسنت ختم ہونے کے بعد بھی شہر میں پتنگ بازی جاری ہے ۔
شمالی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا ۔ پولیس اہلکار کے ڈور سے زخمی ہونے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج  کرلیا۔
اہلکار وہاب گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار کی گردن اور ہاتھ پر زخم آیا ۔ 
پولیس اہلکار زخمی ہونے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال گیا ۔ پولیس کے مطابق پتنگ بازی کرنے والے افراد کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے پتنگ بازی پر پابندی   ہے ۔ جس پر پتنگ بازی کرنے والے کو  قید کی سزا بھی ہے ۔