ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاگئی، لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے آپریشن میں 6 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار دن رات ارض وطن کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دھشتگردی کے خاتمے کے عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.