ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی، سوشل میڈیا پر تنازعہ

صارفین کی بڑی تعداد نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے

حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی، سوشل میڈیا پر تنازعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے حال ہی میں نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے۔

حکیم شہزاد گزشتہ شادیوں کی وجہ سے پہلے بھی خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ان کی پہلی اہلیہ انتقال کر چکی ہیں اور اس وقت وہ مجموعی طور پر چار بیویوں کے شوہر ہیں۔

حالیہ شادی کے بعد ان کا نام دوبارہ سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے؛ متعدد افراد نے اس شادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض نے تحفظات کا اظہار کیا کہ کم عمر لڑکی سے شادی مناسب نہیں۔

گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد نے خود سے خاصی کم عمر لڑکی سے شادی کی ہے، جس کے باعث صارفین کی بڑی تعداد نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ اب تک حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔