قیصر کھوکھر: بیجنگ انڈر پاس میں سکیورٹی گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعہ پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا
اونکس سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری اور دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے گئے ، سکیورٹی کمپنی کو 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کے احکامات دے دیے ،غیر تسلی بخش جواب پر اونکس سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کا لائسنس منسوخ ہوگا
سکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو سوموار کو پرسنل ہیرنگ کیلئے بھی طلب کرلیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App