پی ایچ ایف ایم سی ہسپتالوں میں تنخواہیں نہیں ملیں، ڈاکٹروں نے کام چھوڑنے کی دھمکی دے دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹی مینیجمنٹ  کمپنی کے  ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو تنخواہین نہ ملنے پر ڈاکٹروں نے  48 گھنٹے  میں تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ینگ ڈاکٹروں کی تنظیم وائی ڈی اے نے آج  تنخواہیں اور سکیورٹی نہ ملنےپراحتجاجی مظاہرہ کیا اور  الٹی میٹیم دے دیا کہ 48 گھنٹوں میں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ کام چھوڑ دیں گے۔ 

ر پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  میں درجنوں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔  وائے ڈی اے  کے ارکان نے پی ایچ ایف ایم سی کے سامنے  اپنے مطالبات کے متعلق نعرے لگائے۔
وائی ڈی اے  پنجاب کے صدر  ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا ڈاکٹروں کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔نہ ہی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
صدروائے ڈی اے میو ہسپتال راشد ورک  نے کہا کہ  گلہ کیا جاتاہے کہ ہمارے ہسپتال میں سکیورٹی نہیں ہے۔