پی  آئی سی : انجیوگرافی میں استعمال ہونیوالےکنٹراسٹ انجکشن کی چوری کاانکشاف 

پی  آئی سی : انجیوگرافی میں استعمال ہونیوالےکنٹراسٹ انجکشن کی چوری کاانکشاف 
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری: پی آئی سی سے انجیوگرافی میں استعمال ہونیوالےکنٹراسٹ انجکشن کی چوری کاانکشاف ہوا ہے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ڈرگ ٹیم نے کنٹراسٹ انجکشن کی چوری پکڑ لی، پی آئی سی کے ملازم علی سے کنٹراسٹ انجکشن برآمد کر لیا گیا۔
کنٹراسٹ انجکشن 5سے7ہزارمیں پرائیویٹ ہسپتالوں کوفروخت ہورہاتھا ،پرائیویٹ ہسپتال کنٹراسٹ انجکشن کی قلت چوری سے پوری کر رہے تھے۔
پی آئی سی سےچوری کنٹراسٹ انجکشن لاہورسمیت مختلف شہروں میں فروخت ہورہےتھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق  کنٹراسٹ انجکشن کی چوری روزانہ ایک منظم انداز سے کی جارہی تھی  ڈرگ ٹیم نے مقدمہ درج کرا کر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔